کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے نے آئین اور آئینی اداروں کو مضبوط کرنے کی اپیل کی

   

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے یوم جمہوریہ پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے تمام شہریوں سے آئین اور آئینی اداروں کو مضبوط بنانے کی اپیل کی ہے۔ کھڑگے نے اپنے پیغام میں کہا ‘ہمارا آئین ہمارے ملک کی روح ہے۔ آئین بنانے والوں نے انصاف، مساوات، آزادی، باہمی بھائی چارے، سیکولرازم اور سوشلزم کے بنیادی جذبات کی بنیاد پر اس ملک کے شہریوں کو یکساں مواقع اور یکساں تحفظ فراہم کیا۔ یہ ہماری جمہوریت کی بنیاد ہے اور آج ہمیں سب سے زیادہ ضرورت آئین کے ان بنیادی اصولوں کی حفاظت کرنے کی ہے۔