کانگریس قائدین کی مہاویر جینتی پر عوام کو مبارکباد

   

نئی دہلی : کانگریس صدر ملکارجن کھرگے ، پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مہاویر جینتی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے اور اس مقدس تہوار پر سب کی خوشحالی کی خواہش کی ہے ۔ کھرگے نے کہا ‘‘مہاویر جینتی کے پرمسرت موقع پر ہماری دلی مبارکباد۔ بھگوان مہاویر کی زندگی اور تعلیمات ہمیں مہربان اور سادہ رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ ان کی تعلیمات ہمیں خوشی، قناعت اور بے لوث زندگی کی راہ دکھاتی ہیں۔ یہ تہوار سچائی ، عدم تشدد اور ہم آہنگی کے تئیں ہر ایک کے عزم کو مضبوط کرے ۔ گاندھی نے کہا ‘‘جین مت کے 24 ویں تیرتھنکر بھگوان مہاویر کے یوم پیدائش پر اہل وطن کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ بھگوان مہاویر کی زندگی، ہمدردی اور انسانیت کی ان کی تعلیمات ہم سب کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ سماجی تبدیلی کے علمبردار اور سچائی، عدم تشدد اور ہمدردی کے سب سے بڑے متلاشی بھگوان مہاویر کے یوم پیدائش پر مبارکباد۔
ان کے اصول اور نظریات عالمی بھائی چارے اور انسانی فلاح کا راستہ ہیں۔