کانگریس قائد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا آج سرینگر میں اختتام عمل میں آیا۔ اس موقع پر اُنھوں نے ریاستی کانگریس پارٹی ہیڈکوارٹر میں قومی پرچم لہرایا ۔ اختتامی تقریب سے انھوں نے جذباتی خطاب کیا اور بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی میں تعاون پر مقامی عوام سے اظہارِتشکر کیا۔ بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر کو ٹاملناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی اور تقریباً 12 ریاستوں کا احاطہ کرتے ہوئے یہ یاترا سرینگر میں اختتام پذیر ہوئی ۔ یاترا کے دوران مختلف ریاستوں میں دیگر جماعتوں کے قائدین نے یاترا میں شرکت کی اور راہول گاندھی کی حمایت کا اعلان
کیا ۔ یاترا میں سیاسی قائدین کے علاوہ فلم اسٹارس اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی حصہ لیا ۔