کانگریس میں بڑا ردوبدل، پرینکا گاندھی سے یوپی کا چارج واپس لیا گیا، سچن پائلٹ کو چھتیس گڑھ کی ذمہ داری

   

نئى دہلی: کانگریس تنظیم میں ہفتہ کو بڑا ردوبدل کیا گیا ہے۔ اپنی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے پرینکا گاندھی سے اتر پردیش کا چارج واپس لے لیا ہے اور ان کی جگہ اویناش پانڈے کو ذمہ داری سونپی ہے۔ پرینکا گاندھی کے پاس فی الحال کسی بھی ریاست کی ذمہ داری نہیں ہے۔ موہن پرکاش کو بہار کا انچارج بنایا گیا ہے، جبکہ سکھجندر سنگھ رندھاوا راجستھان کے انچارج برقرار رہیں گے۔