کانگریس نے منی پور میں امن وامان کی ”خرابی“ پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا

,

   

کانگریس نے کہاکہ ملکاراجن کھڑگی منگل کے روز صدر جمہوریہ دروپڈی مارمو سے ملاقات کریں گے۔
نئی دہلی۔ کانگریس نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو منی پور میں امن وامان کی ”مکمل خرابی“ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایک خوفناک واقعہ رونما ہورہا ہے وہیں وزیراعظم نریندر مودی اپنی تاج پوشی میں مصروف ہیں کیونکہ ان کی طرف سے امن کی ایک بھی اپیل جاری نہیں ہوئی ہے۔

کانگریس نے کہاکہ ملکاراجن کھڑگی منگل کے روز صدر جمہوریہ دروپڈی مارمو سے ملاقات کریں گے۔ایک ٹوئٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری انچار ج برائے ترسیل جئے رام رمیش نے کہاکہ ”منی پور کو آگ کی لپیٹ میں ائے 25دن ہوئے‘ چیزیں خراب سے بدتر ہوتی جارہی ہیں جبکہ مرکزی وزیر داخلہ کا امپال طویل مدت سے زیرانتظار دور ہے۔

ارٹیکل 355کے نفاذ کے باوجود یہاں پر ریاست مکمل طوپر ایڈ منسٹریشن اور لاء اینڈ آرڈر پوری طرح تباہ ہوگیاہے“۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ”یہ ایک اندوہناک سانحہ ہے وہیں وزیراعظم خود کی تاج پوشی میں مصروف ہیں۔ امن کی ایک بھی اپیل انہوں نے جاری نہیں کی ہے او رنہ ہی کمیونٹیوں میں اتحاد قائم کرنے کے لئے کوئی رسائی کی گئی ہے“۔

مذکورہ راجیہ سبھا ایم پی نے کہاکہ ”کانگریس صدر ملکاراجن کھڑگی کی قیادت میں ایک وفد منگل کی صبح معزز صدر جمہوریہ سے ملاقات کریگا“۔

چیف منسٹر منی پور این بیرن سنگھ نے اتوار کے روزکہاتھا کہ مئی 3سے ریاست میں برپا ہونیوالے نسلی تشدد کے واقعات کے بعد سے سکیورٹی فورسیس کے ساتھ سلسلہ وار انکاونٹرس میں دہشت گرد تنظیمو ں کے کم ازکم33”دہشت گردوں“ کی ہلاکت پر مشتمل ایک بیان کے بعد یہ ریمارکس سامنے ائے ہیں۔

سنگھ نے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے سے ملاقات کے بعد کہا کہ سکیورٹی فورسیس نے مسلح عسکریت پسندوں کے خلاف کئی اضلاعوں میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری اپریشن شروع کئے ہیں‘ جو سنگھ کے مطابق عام شہریوں او ران کے مکانات کو نشانہ بنارہے ہیں۔

وزیراعلی نے مزیدکہاکہ شہری آبادی کے خلاف جدید ترین اسلحہ کا استعمال کرنے والے ان ”دہشت گردوں“کے خلاف جوابی کاروائیوں میں مختلف علاقوں میں ان میں سے 33”دہشت گر“مارے گئے ہیں اور چند ”دہشت گرد“ سکیورٹی فورسیس کے ہاتھوں گرفتار بھی کرلئے گئے ہیں۔

سنگھ کے مطابق یہ ”دہشت گرد“ اے کے 47’ایم 16گھات لگاکر فائیرنگ کرنے والی بندوقوں کا شہریوں اور سکیورٹی فورسیس دونوں پر استعمال کررہے ہیں۔