حیدرآباد15ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے کانگریس وار روم پر پولیس دھاوے کے بارے میں داخل درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کسی نوٹس کے بغیر پولیس نے کارروائی کرکے کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ 18 گھنٹے تین کارکنوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔ کارروائی کے بعد پولیس نے بتایا کہ سوشیل میڈیا پوسٹ کے خلاف شکایت ملی ہے۔ پولیس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 24 نومبر کو ایف آئی آر درج کی گئی۔ ایف آئی آر کے 20 دن بعد پولیس کی کارروائی کو درخواست گزار کے وکیل نے غیر منصفانہ قرار دیا۔ پولیس نے سیکشن 41 کے تحت نوٹس جاری کرنے کی اطلاع دی۔ غیر قانونی حراست میں لئے گئے تینوں کارکنوں کو فی کس 20 لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے کانگریس کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی۔ ر