کانگریس ورکنگ کمیٹی میں لوک سبھا انتخابات پر تبادلہ خیال

,

   

نئی دہلی-کانگریس کی اعلیٰ پالیسی ساز یونٹ ‘کانگریس ورکنگ کمیٹی’ (سی ڈبلیو سی) کی پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں چل رہی میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ پارٹی صدر راہل گاندھی کی صدارت میں ہو رہی ہے اور اس میں جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور دیگر سینئر لیڈر موجود ہیں۔ میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات اور کچھ دیگر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے ۔

اجلاس میں انتخابات کے دوران اٹھنے والے اہم ایشوز پر خاص طور پر بھی بحث کی جا رہی ہے ۔پارٹی ورکنگ کمیٹی کا گزشتہ اجلاس احمد آباد میں ہوا تھا۔

ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں مسٹر گاندھی کے ساتھ سابق وزیر اعظم منموھن سنگھ، سینئر لیڈر موتی لال وورا، غلام نبی آزاد، اے کے انٹونی،

مکل واسنک اور پی چدمبرم موجود ہیں، متحدہ ترقی پسند اتحاد کی صدر سونیا گاندھی اس میں موجود نہیں ہیں