کانگریس کا 2019میں آرجے ڈی سے بہتر مظاہرہ رہا ہے۔ کنہیاکمار

,

   

پٹنہ۔ کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے جمعہ کے روز کہاکہ بہار میں 2019کے پارلیمانی انتخابات میں ان کی پارٹی نے آرجے ڈی سے بہتر مظاہرہ کیاہے۔

کوشیش وار آستھان اور تارا پور میں 30اکٹو بر کے روز مقررضمنی انتخابات کی مہم کے لئے دو نوجوان قائدین ہاردیک پٹیل اور جگنیش میوانی کے ساتھ آمد کے بعد کنہیا کمار نے کہاکہ ”مذکورہ کارنگریس نے بہار میں 40سیٹوں میں سے ایک پر جیت حاصل کی تھی جبکہ آرجے ڈی نے صفر“۔

کانگریس پارٹی ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے ہیڈ کوارٹر صداقت آشرم میں انہوں نے کہاکہ کانگریس کی اپنی تاریخ ہے وہ کبھی بی جے پی کے ساتھ نہیں جائے گا جبکہ دیگر پارٹیوں نے ماضی میں ایک یادو مرتبہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیاہے۔

کنہیا کمار نے کہاکہ ”ہاں میں تسلیم کرتاہوں کہ بعض قائدین نے انفرادی طور پر جیسے (جیتورداتیہ) سندھیا بی جے پی کے ساتھ گئے ہیں مگر کانگریس اس کے ساتھ کبھی نہیں جائے گی اور مجھے یقین اور پورا بھروسہ ہے کہ مستقبل میں یہ پارٹی ان کے ساتھ کبھی نہیں جائے گی“۔

انہوں نے مزید کہاکہ ”میرا پختہ یقین ہے کہ تبدیلی بی جے پی کو گجرات میں شکست دینے سے ہی ائے گی۔ گجرات میں گاندھی کی پیدائش تو ہوئی ہے مگر بہار آنے کے بعد ہی انہیں مہاتما کا لقب ملا ہے۔

بہار کے لوگوں نے انہیں مہاتما بنایاہے“۔انہوں نے کہاکہ ”کچھ لوگ مذہب اور طبقات میں سماج کو تقسیم کررہے ہیں۔

یہ ایک بڑی سازش ہے۔ سماج کو متحد رکھنے کے لئے سازشیوں کے خلاف لڑائی میں کانگریس کی ایک عظیم تاریخ ہے۔

کانگریس بہار میں بھی سماج کی آخری لائن میں کھڑے لوگوں کی مدد کے لئے ایسا ہی کرے گی“۔