پرینکا گاندھی ووڈرا ریاست کی ہر درالحکومت میں تمام خواتین کے ساتھ ایک مارچ کریں گے اور ایک ”خواتین کا منشور“ پڑھیں گی کیونکہ کانگریس بھارت جوڑو یاترا کو بوتھ سطح تک لے جانے کی تیاری کررہی ہے۔
نئی دہلی۔کانگریس نے پارٹی کے تمام جنرل سکریٹریز‘ ریاستی انچارجوں اور ریاستی سربراہان کے علاوہ پارٹی کے اراکین اسمبلی کا23ڈسمبرکے روز ایک اجلاس طلب کیاہے تاکہ ”ہاتھ جوڑو ابھیان“ اور فبروری میں منعقد ہونے والے پارٹی پلینری اجلاس کی تیاریوں کو انجام دیاجاسکے۔
مذکورہ پارٹی کا ”ہاتھ جوڑو“ پروگرام 26جنوری کے روز اگلے دوماہ کے لئے شروع ہوگا اورفبروری میں رائے پور میں پلینری اجلاس منعقد کیاجائے گا۔ کانگریس کا یہ پروگرام بڑے اسکرینوں پر نشر کیاجائے گا او رہرریاست کے اہم مقامات پر اس کودیکھایاجائے گا۔
پرینکا گاندھی ووڈرا ریاست کی ہر درالحکومت میں تمام خواتین کے ساتھ ایک مارچ کریں گے اور ایک ”خواتین کا منشور“ پڑھیں گی کیونکہ کانگریس بھارت جوڑو یاترا کو بوتھ سطح تک لے جانے کی تیاری کررہی ہے۔
اپنی تیاریوں پر مشتمل اجلاسوں کا پارٹی ریاستی سطح اورپھر ضلع اوربلاک سطح پر آغاز کرچکی ہے۔ پرینکا کے خواتین مارچ کے علاوہ ایک ماہ کے وقت میں بوتھ سطح پر بھارت جوڑو یاترا شروع کی جائے گا۔
مذکورہ کارکنوں کو راہول گاندھی کے تحریر کردہ مکتوب اور بی جے پی حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ ہر فرد کے سپرد کی جائے گی۔
یاترا کے بعد ہر ضلع میں ایک بلاک سطح پر کنونشن منعقد کیاجائے گا جس میں ریاستی صدر اور کانگریس کے سینئر قائدین شرکت کریں گے۔