کانگریس کوناقابل فراموش چیلنج درپیش

,

   

انتشار پسند طاقتوں کے خلاف نظریاتی جنگ جاری رکھی جائے : سونیا گاندھی
نئی دہلی ۔22اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) انتخابی عروج و زوال لازمی ہے ۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے جمعرات کے دن کہا کہ کانگریس کو ناقابل فراموش چیلنج درپیش ہیں لیکن اُسے اپنی نظریاتی جنگ انتشار پسندی کے خلاف جاری رکھنی چاہیئے ۔ وہ راجیو گاندھی کی 75ویں یوم پیدائش تقریب سے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ 1984ء میں اُن کے شوہر کو زبردست اکثریت حاصل ہوئی تھی لیکن انہوں نے عوام کو دھمکیاں دینے کیلئے خوف کا ماحول پیدا نہیں کیا ۔ سونیا گاندھی نے کہاکہ سابق وزیراعظم کی 75ویں یوم پیدائش تقریب ایک رسمی چیز نہیں جسے کانگریس مناتی ہے بلکہ ایسا موقع ہے جب کہ وہ اپنے اقدار کا احیاء کرنے کیلئے اُن سے وجدان حاصل کرتی ہے ۔ راجیو گاندھی کی یوم پیدائش تقریب ان طاقتوں کے خلاف جنگ کا درس دیتی ہے جو اخلاقیات کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو ناقابل فراموش چیلنجس کا سامنا ہے ۔