کانگریس کو اقتدار پر 15 منٹ میں چین کو سبق سکھایا جائیگا

   

نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے چین کے ساتھ ہندوستان کے سرحدی تنازعہ اور تعطل پر وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں ہوتی تو چین کو 15 منٹ کے اندر سبق سکھایا جاتا تھا اور اسے سرحد سے پیچھے ڈھکیل دیا جاتا تھا۔ بزدل وزیراعظم یہی کہتے رہیں کہ ہماری زمین کو کوئی نہیں چھین سکتا۔ ہندوستان ہی واحد ملک ہے جہاں دیگر ملکوں کے لوگ گھس کر ہماری سرزمین کو چھین رہے ہیں۔ چین نے اب تک 1,200 کیلومیٹر تک قبضہ کرلیا ہے۔