ایوان بالا کے لئے منتخب ہونے والے کانگریس کے امیدوار اجئے ماکن‘ جی سی چندرشیکھر اور سید نصیر حسین ہیں۔
بنگلورو۔ کرناٹک میں برسراقتدار کانگریس نے تین سیٹوں پر اوربی جے پی نے منگل کے روز ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں جیت حاصل کی ہے۔
ایوان بالا کے لئے منتخب ہونے والے کانگریس کے امیدوار اجئے ماکن‘ جی سی چندرشیکھر اور سید نصیر حسین اور بی جے پی کے نارائن سا کے بھانڈداجی ہیں۔
جے ڈی ایس کے امیدوار ڈی کوپیندر ریڈی کے سمیت مذکورہ انتخابات میں چارسیٹوں کے لئے پانچ امیدوار میدان میں تھے۔کراس ووٹنگ کے ذریعہ اس طرح کے نتائج برآمد ہوئے۔
وہیں بی جے پی کے اراکین اسمبلی میں سے ایک ایس ٹی سوماشیکھر نے کانگریس کے ماکن کو ووٹ دیا‘ مذکورہ دیگر اے شیورام ہابر غیر حاضر رہے۔
اصولوں اوراخلاقیات کی جیت
کانگریس جنرل سکریٹر ی اورکرناٹک انچار ج رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کرناٹک میں راجیہ سبھا انتخابات میں پارٹی کی جیت کو اصولوں‘ نظریات‘ جمہوریت او راخلاقیات کی جیت قراردیاہے۔
سرجیوالا نے انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد یہاں رپورٹرس کو بتایاکہ ”یہ اصولوں‘ نظریات‘ جمہوریت او راخلاقیات کی جیت ہے۔
موقع پرستی‘ غیر اصولی اور غیر جمہوری بی جے پی جنتا دل (ایس) اتحاد کو مستر د کرنا ہے جو ای ڈی‘ انکم ٹیکس اورسی بی ائی اور پیسے کی طاقت پر قائم ہوا ہے“۔
سابق چیف منسٹر اورجے ڈی (ایس) لیڈر ایچ ڈی کمارا سوامی پر انہوں نے پانچویں امیدار کے طور پرڈی کوپیویندر ریڈی کو میدان میں اتارنے پر طنز کیا۔
سرجیوالا نے کہاکہ ”جب آپ کے پاس مطلوبہ قانون ساز نہیں ہیں تو آپ نے اس امید پر کہ وہ قانون ساز وں کی وفاداری اور ووٹ خریدسکے گا ایک ٹائیکون کو کیوں کھڑا کیا‘ جس کے پاس بہت پیسہ ہے“۔