کانگریس کی جانب سے ”ایمرجنسی کی غلطی“ کو تسلیم کرلینے کے بعد گجرات فسادات کے ئے بی جے پی کی معافی مانگنے کی باری۔ نواب ملک

,

   

ممبئی۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) قائد اور مہارشٹرا کے کابینی وزیر نواب ملک نے چہارشنبہ کے روز اپنی دادی متوفی وزیراعظم اندرا گاندھی کے دور میں ملک میں نافذ ایمرجنسی کو غلطی تسلیم کرنے کے بعد بی جے پی سے استفسار کیاہے کہ وہ 2002گجرات فسادات کے لئے معافی مانگے۔

ملک نے کہاکہ ”کانگریس قائد راہول گاندھی نے تسلیم کرلیاہے کہ ایمرجنسی کا اعلان غلط تھا۔

اس کے نفاذ کے 45سال بعد کانگریس نے اپنی غلطی کو تسلیم کرلیاہے“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”کانگریس نے دہلی فسادات کے لئے بھی معافی مانگی ہے۔ اب بی جے پی کی باری ہے وہ گجرات فسادات کے لئے معافی مانگے۔

ماضی میں کئی گئی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہنا کہ ”ایمرجنسی“ کا اعلان ایک غلطی تھی بڑے دل کی بات ہے۔ راہول گاندھی نے یہ کام کیاہے“۔

ایک روز قبل ہی راہول گاندھی نے ایمرجنسی کے اقدام کو غلطی قراردیاتھا۔۔ سال1975جون 25کو وزیراعظم اندرا گاندھی نے ”قومی سلامتی کو خطرہ بتاکر“ قومی ایمرجنسی کا اعلان کردیاتھا۔

ایمرجنسی کے دوران اپوزیشن قائدین کو گرفتار کرلیاگیاتھا‘ سنسر شپ نافذ کردی گئی تھی۔ اور 21ماہ تک کی مدت کے لئے زمین سے جڑی تنظیموں کو مہر بند کردینے کااعلان کیاگیاتھا۔

گودھرا ریلوے اسٹیشن پر سابرمتی ایکسپرس کے بوگی نمبرایس 6میں لگی آگ کی وجہہ سے 58لوگوں کی جانیں جانے کے بعدگجرات میں رونما ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات میں ریاست بھر میں ایک ہزار سے زائد لوگ تین دن کے فسادات میں مارے گئے تھے