کانگریس کی جانب سے ویمنس ریزروشن پر حکومت کو ’بے نقاب‘کرنے کے لئے کانگریس21شہروں میں پریس کانفرنس کریگی

,

   

کانگریس کے میڈیا اور پبلسٹی محکمہ کے سربراہ پوان کھیرا نے کہاکہ پریس کانفرنس 21شہروں میں 21خاتون لیڈران منعقد کریں گے۔


نئی دہلی۔ کانگریس پارٹی نے کہاکہ پیرکے روز 21شہروں میں 21خواتین لیڈران کانگریس پارٹی کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے ویمنس ریزرویشن کے مسلئے پر ”مودی حکومت کوبے نقاب کریں“ گے۔

وہیں رکن پارلیمنٹ رنجنی پٹیل احمد آباد میں میڈیاسے خطاب کریں گے‘ اور حیدرآباد میں مہیلا کانگریس کی سربراہ نیتا ڈی سوزا پریس کانفرنس سے مخاطب کریں گے۔

رنجیت رنجن بھبھونیشوار میں‘ الکا لمبا جئے پور میں‘ ممبئی میں امی یاگنک‘ رانچی میں راگنی نائیک اور شری نگر میں شمع محمد دیگر کے ساتھ میڈیاسے خطاب کریں گے۔

کانگریس کے میڈیا اور پبلسٹی محکمہ کے سربراہ پوان کھیرا نے کہاکہ پریس کانفرنس 21شہروں میں 21خاتون لیڈران منعقد کریں گے۔انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعہ کہاکہ ”ویمنس ریزرویشن کے نام پر مودی حکومت کی غداری کوبے نقاب کرنا‘ ایجنڈہ“ ہے