کانگریس کی کامیابی کے لئے ہر کارکن کمر بستہ

   

دسہرہ کے بعد راہول گاندھی کا سنگاریڈی دورہ، تاریخی خیرمقدم کیا جائیگا: جگا ریڈی

سنگاریڈی۔ 21 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگا ریڈی رکن اسمبلی سنگاریڈی و ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے سنگاریڈی میں کانگریس قائدین و کارکنان کا اجلاس منعقد کیا اور مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ سنگاریڈی کا ہر ایک کانگریسی کارکن جگا ریڈی ہے اور حلقہ سنگاریڈی سے کانگریس کی زبردست کامیابی کیلئے کام کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ وہ عوامی خدمات کا جذبہ رکھتے ہیں اور ہر ضرورت مند کی مدد کرتے ہے۔ عوام کی بے لوث خدمت ہی ان کا نصب العین ہے۔ انھوں نے سیاست میں پیسہ نھیں بلکہ نام حاصل کیا ہے اور عوام کے آشیرواد سے آگے بڑھے ہیں۔ عوام کی مدد کرتے ہوئے دلی سکون ملتا ہے اور وہ د یگر قائدین کی طرح تشہیر نہیں کرتے۔ حلقہ سنگاریڈی کے سینکڑوں افراد کا علاج کروایا اور ان کی مدد کی ہے۔ عوامی مسائل کی یکسوء کے لیے سعی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دسہرہ تہوار کے بعد راہول گاندھی سنگاریڈی کا دورہ کریں گے اور سنگاریڈی میں راہول گاندھی کا 50 ہزار افراد کے ساتھ تاریخی خیرمقدم کیا جائگا۔ کانگریس قائدین و کارکنان انتخابی جنگ کیلئے کمر بستہ ہوجائیںاور پارٹی کی کامیابی کے لیے انتھک کوشش کریں۔ اس موقع پر کانگریس قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔