کانگریس کے ائین کی حفاظت کرنے کی وجہہ سے مودی وزیراعظم بنے ہیں۔ کھرگے

,

   

اورنگ آباد۔ کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہاکہ کانگریس پارٹی کے ائین کی ”حفاظت“ کرنے سے ہی نریندرمودی وزیراعظم بنے ہیں۔مہارشٹرا کے ناندیڑھ میں وہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔

کھرگے نے کہاکہ ”بی جے پی قائدین اکثر یہ پوچھتے ہیں کہ کانگریس نے کیا کیاہے۔ مذکورہ پی ایس یو از(پبلک سیکٹر انڈر ٹینگ) جس کو کانگریس(حکومتوں نے) نافذ کیاتھا وہ اب فروخت کئے جارہے ہیں۔

ہم نے ائین کوبچایاہے‘ جس کی وجہہ سے تم(مودی) وزاعظم بنے ہیں“۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ بی جے پی حکومت نے ہر سال دو کروڑ ملازمتیں دینے کا وعدہ کیاتھا اور مزیدکہاکہ ”اب وہ صرف 75ہزار نوکریاں دے رہے ہیں‘ 18کروڑ ملازمتیں کہاں ہیں“۔

کانگریس سربراہ نے الزام لگایاکہ مودی حکومت ”ہوائی اڈے“ فروخت کررہی ہے اور ملک کے اثاثے کچھ لوگوں کے ہاتھ میں چلے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس نے عوام کو فوڈ سکیورٹی دی‘ وہیں بی جے پی سے کہاکہ اگر ہمت ہے تو پچھلے نو سالوں میں حکومتکے نفاذ کردہ دس پراجکٹوں کے نام بتائیں۔ ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے مہارشٹرا صدر نانا پتولی نے کہاکہ بی جے پی ایک ”ڈرامہ“ ہے اورکانگریس ایک ”تحریک“ ہے۔

پتولی نے کہاکہ مذکورہ وزیراعظم اپنی ماں سے ملاقات کرنے کے دوران بھی کیمرہ کی طرف دیکھتے ہیں کیونکہ یہ ایک ”ڈرامہ“ ہے۔انہوں نے الزام لگایاکہ بی جے پی نے صدر ملک کو ”خوف‘ بھوک اور بدعنوانی“ دی ہے۔

مہارشٹرا کے سابق وزیر بالاصاحب تھوراٹ نے کہاکہ بے روزگاری کے حساس مسئلہ ہے‘ اور ایک ہزار نوکریوں کے لئے ایک لاکھ لوگ انٹرویو دینے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”اس حکومت کو گھروں میں بنائے جانیو الی چپاتیوں اورمعصو م بچوں کے استعمال میں آنے والے دودھ پر بھی جی ایس ٹی لگادیاہے“۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر جینت پٹیل جو ایک دن کے لئے یاترا میں شامل ہوئے تھے نے کہاکہ ”آج کی تاریخ میں گریجویٹ اورپوسٹ گریجویٹ ایک پیون کے عہدے کے لئے درخواستیں دے رہے ہیں۔

موت کی اجازت کی مانگ کسان کررہے ہیں“۔ کانگریس قائد اشوک چوہان نے کہاکہ سیاست میں نظریات اختلافات ہوتے ہیں‘ اب یہ ذاتی دشمنی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

مذکورہ سابق چیف منسٹر نے کہاکہ ”اس ملک میں جمہوریت اس طرح پروان نہیں چڑھے گی۔ اس قسم کی سیاست کے سبب عام آدمی میں سیاسی قائدین کی شبہہ متاثر ہورہی ہے“۔