ریاستی سطح کی کمیٹی کی تشکیل
حیدرآباد۔/29 مئی، (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کانگریس کے استحکام کیلئے یکم اور 2 جون کو حیدرآباد میں قائدین کے چنتن شیور کے اہتمام کا فیصلہ کیا گیا۔ اودئے پور میں منعقدہ نو سنکلپ شیور میں کئے گئے فیصلہ کے مطابق پردیش کانگریس کمیٹی نے حیدرآباد میں قائدین کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اودئے پور میں کئے گئے فیصلوں پر عمل آوری کا آغاز ہوسکے۔ آزادی کے 75 سال کی تکمیل اور پنچایت سطح تک مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ ریاستی سطح کی چنتن شیور کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی ہے جس میں 33 ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔ سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا کمیٹی کے صدرنشین ہوں گے جبکہ اے مہیشور ریڈی کنوینر ہوں گے۔ ارکان میں اتم کمار ریڈی، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، جیون ریڈی، محمد اظہر الدین، گیتا ریڈی، انجن کمار یادو، جگا ریڈی، مہیش کمار گوڑ، سریدھر بابو، ٹی ویریا، سیتکا، محمد علی شبیر، ششی دھر ریڈی، دامودھر ریڈی، ڈی شراون، کودنڈا ریڈی، پونم پربھاکر، کسم کمار، جی نرنجن، عظمت اللہ حسینی اور دوسروں کو شامل کیا گیا ہے۔ پردیش کانگریس کمیٹی کی محاذی تنظیموں کے صدور اور اے آئی سی سی محاذی تنظیموں کے عہدیدار بھی بطور ارکان شریک ہوں گے۔ر