کانگریس کے جئے رام رمیش‘ آر جے ڈی کے منوج جہا کے علاوہ راجیہ سبھا سے 45کو کیا معطل

,

   

ان 45ممبرس میں سے 34باقی کے سیشن تک برطرف رہیں گے‘ وہیں ”غلط برتاؤ“ کی وجہہ سے 11کو اخلاقیات کمیٹی کے سپرد کردیاگیاہے


لوک سبھا میں پیرکے روز”غلط برتاؤ“ کی وجہہ سے سرمائی اجلاس کے ریمائنڈر کے لئے 33ممبرس کی برطرفی کے کچھ گھنٹوں بعد اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ بشمول کانگریس کے جئے رام رمیش‘ کے سی وینو گوپال اوررندیپ سرجیوالا‘

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) سوکھیندو سیکھاکر رائے اور سانتانو سین‘ راشٹرایہ جنتا دل (آر جے ڈی) منوج جہا کو22ڈسمبر تک اختتام پذیر ہونے والے ماباقی سرمائی اجلاس تک معطلی کی ایک نوٹس ملی ہے۔

ان 45ممبرس میں سے 34باقی کے سیشن تک برطرف رہیں گے‘ وہیں ”غلط برتاؤ“ کی وجہہ سے 11کو اخلاقیات کمیٹی کے سپرد کردیاگیاہے‘ جو اگلے ماہ اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ ان 11ممبرس کی معطلی اس وقت تک برقرار ہے گا جب تک مذکورہ پینل اپنی رپورٹ پیش نہیں کردیتا ہیبرطرفی کی تحریک پیش کئے جانے کے بعد راجیہ سبھا کے چیرمن جگدیپ دھنکر نے برطرف ممبرس کو ایوان سے سے باہر چلے جانے کی ہدایت دی۔

تاہم اپوزیشن ممبرس نے نعرے بازی کو جاری رکھا۔

برطرف ہونے والے راجیہ سبھا ممبرس کی تفصیلات کچھ اس طر ح کی ہیں


نیراج دانگی‘ ائی این سی‘ جی سی چندرشیکھر ائی این سی‘ پی سندوش کمار‘ سی پی ائی‘ جان بریتاس‘ اے اے رحیم‘ پرمود تیواری ائی این سی‘ جئے رام رمیش ائی این سی‘ امی یاگنک ائی این سی‘

سید نصیر حسین ائی این سی‘پھولو دیوی نیتم ائی ایم سی‘ شکتی سنہا گوہل ائی این سی‘ کے سی وینو گوپال ائی این سی‘ رنجیت رنجن ائی این سی‘ عمران پرتاب گڑھی ائی این سی‘ رندیپ سرجیوالا ائی این سی‘

سکھندو شیکھر رائے‘ اے ائی ٹی سی‘ ندیم الحق اے ائی ٹی سی‘ ابیر ربجن بسواس اے ائی ٹی سی‘ شانتانو سین اے ائی ٹی سی‘ موسم نور اے ائی ٹی سی‘ پرکاش چیک باریک اے ائی ٹی سی‘ ایم شانو موگم ڈی ایم کے‘ کانی موزی این وی ایم سومو ڈی ایم کے‘ آر گری راجن‘

منوج کمار جہاآر جے ڈی‘ فیض احمد آر جے ڈی‘ وی سیوا داسن سی پی ائی ایم‘ رام ناتھ ٹھاکرجے ڈی یو‘ انل پرسا د ہیگڈے جے ڈی یو‘

واندانا چوہان این سی پی‘ رام گوپال یادو‘ ایس پی‘ جاوید علی حان ایس پی‘ مہوا موجی جھارکھنڈ مکتی مورچار‘

جوس کے مانی کیرالا کانگریس(ایم)‘ اجیت کمار اے جی ایم‘ جیبی ماتھر ائی این سی‘ راج مانی پٹیل ائی این سی‘ کمار کاٹیکر ائی این سی‘ بینوائی ویشام سی پی ائی‘ ایم ایم عبداللہ ڈی ایم کے