کانگریس کے دلت جلسہ میں شرکت پر عوام سے اظہار تشکر

   

عادل آباد ۔ حکومت کو حاصل خفیہ رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ سے زائد افراد کی اندرویلی میں منعقدہ کانگریس کا جلسہ ’’دلت گیر سجن آتما گوروڈنڈورا‘‘ میں شرکت پر اظہار مسرت کرتے ہوئے عادل آباد ضلع کانگریس پارٹی صدر محمد ساجد خان نے جلسہ میں شرکت کرنے والے تمام افراد کے علاوہ متحدہ ضلع عادل آباد سے تعلق رکھنے والے کانگریس قائدین و اراکین سے اظہار تشکر کیا۔ موصوف مستقر عادل آباد کے پنچاوتی ہوٹل میں میڈیا سے مخاطب تھے۔ ان کے ہمراہ شہ نشین پر تلنگانہ ورکنگ پریسڈنٹ مہیش کمار گوڑ، اے آئی سی سی رکن شریمتی می سجاتا، دیگر کانگریس قائدین میں مسرس نریش جادو، جابر احمد، صادق احمد، ایم اے کلیم، ایم اے شکیل نرسنگ راؤ، سنجو ریڈی، ڈیگھیر راؤ پاٹل بھی موجود تھے جبکہ تلنگانہ اسٹیٹ ورکنگ پریسڈنٹ مسٹر مہیش کمار گوڑ نے عادل آباد ضلع کانگریس کمیٹی صدر مسٹر ساجد خان کے خدمات کی بھرپور ستائش کی اور کانگریس پارٹی اراکین قائدین اور خاص طور پر محکمہ پولیس سے اظہار تشکر کیا۔ مسٹر ریونت ریڈی کے جلسہ میں جوق در جوق شرکت سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ٹی آر ایس حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ہے عوام پھر ایک مرتبہ کانگریس کو اقتدار سونپنا چاہتے ہیں۔