اس سے قبل کانگریس ایم پی ششی تھرور اورجھارکھنڈ لیڈر کے این ترپاٹھی نے بھی اس عہدے کے لئے پرچہ داخل کیاہے۔
نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکاراجن کھڑگے نے جمعہ کے روز کانگریس پارٹی صدر کے عہدے کے لئے قومی درالحکومت کے اپنے پارٹی دفتر میں پرچہ نامزدگی داخل کیاہے۔
پارٹی دفتر روانگی کے وقت کھڑگے نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ ”میں (کانگریس پارٹی صدر عہدے کے لئے) اپنا پرچہ داخل کرنے جارہاہوں۔اس سے قبل کانگریس ایم پی ششی تھرور اورجھارکھنڈ لیڈر کے این ترپاٹھی نے بھی اس عہدے کے لئے پرچہ داخل کیاہے۔
پرچہ داخل کرنے سے پہلے تھرور نے راج گھاٹ پہنچ کر مہاتماگاندھی کو خراج پیش کیاتھا۔ درایں اثناء جھارکھنڈ کانگریس لیڈر کے این ترپاٹھی بھی پرچہ داخل کیا اور کہاکہ ”پارٹی قائدین کے فیصلے کااحترام ہے“۔
پرچہ داخل کرنے سے قبل ترپاٹھی نے کہاکہ ”میں ایک کسان خاندان سے ہوں۔ آج ملک ایک کسان کے بیٹے کو جس نے انڈین ائیر فورس میں خدمات انجام دئے ہیں‘ ریاستی حکومت منسٹر اور جھارکھنڈ قانو ن ساز اسمبلی میں ڈپٹی لیڈر کودیکھ رہی ہے جو اے ائی سی سی صدر کے عہدے کے لئے مقابلہ کررہا ہے“۔
اس سے قبل مدھیہ پردیش کے سابق چیف منسٹر ڈگ وجئے سنگھ او رراجستھان چیف منسٹر اشوک گہلوٹ کو بھی اس عہدے کی دوڑ کاحصہ سمجھا جارہا تھا جو اتفاق سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
آج صبح مدھیہ پردیش کے سابق چیف منسٹر کھڑگے کے مکان پہنچے۔ سنگھ نے رپورٹرس سے کہاکہ ”میں نے انہیں بتایاکہ میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں اور ان کے خلاف الیکشن لڑنے کی سونچ بھی نہیں سکتا‘ میں ان کا ہمدرد ہوں“۔
کانگریس ایم پی دپیندر ایس ہڈا نے بھی کہاکہ ”میں ملکارجن کھڑگے کی پرچہ نامزدگی کا خیرمقدم رکتاہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ منتخب ہوجائیں گے۔ سالوں سے وہ پارلیمنٹ میں عوام کی آواز بنے ہوئے ہیں۔ میں بے بطور محرک ان کے فارم پر دستخط کی ہے“۔
درایں اثناء جمعرات کے روز گہلوٹ نے کہاکہ سونیاگاندھی سے ملاقات کے بعد راجستھان میں ان کے صدراتی دوڑ میں امکانی پرچہ نامزدگی کے ادخل کے پیش نظر پیش ائے سیاسی ہنگامہ آرائی کے حوالے سے معافی مانگنے کے بعد صدراتی دوڑ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔
کانگریس صدر کے عہدے کے لئے پرچہ نامزدگی کااداخال3بجے دن میں ختم ہوگیا اورنتائج کا اعلان 19اکٹوبر کوکیاجائے گا۔ کسی گاندھی کے اس وقت مقابلے میں نہیں اترنے سے ملک کی سب سے قدیم سیاسی پارٹی کے ایک غیرگاندھی صدر کے 25سال بعدانتخاب کی تیاری کررہی ہے۔