کانگریس کے 70 امیدواروں کی فہرست جاری، 19 کا تعلق مسلم اقلیت سے

   

حیدرآباد: کانگریس پارٹی نے گریٹر بلدی انتخابات کے سلسلہ میں 70 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جن میں 19 کا تعلق مسلم اقلیت سے ہے، صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے تین مختلف فہرستیں جاری کی ہیں۔ حلقہ لوک سبھا حیدرآباد کے اقلیتی آبادی والے وارڈس میں مسلم امیدواروں کو موقع دیا گیا ہے۔ امیدواروں کی فہرست کے مطابق جی یادگیری (چیرلہ پلی) ، پی انجیا (میر پیٹ) ، سی ایچ لتا (چلکا نگر) ، سی ایچ جئے اما (سرورنگر) ، راجی ریڈی (کتہ پیٹ) ، ششی دھر ریڈی (چیتنیہ پوری) ، محمد علی (رین بازار) ، صالحہ بیگم (کرما گوڑہ) ، محمد عبدالجلیل ( دودھ باؤلی) خواجہ غیاث الدین (جہانما) ، محمد یوسف دانش (رنمست پورہ ) محمد تاج الدین (شاستری پورم) ، کے مورتی (جامباغ) ، پی سنگیتا یادو (گن فاؤنڈری) ، ڈی سریش (مادھا پور) ، جے رینوکا ( حفیظ پیٹ) ، عسکری بیگم (چندا نگر) ، بی اندرا (بالاجی نگر) ، آر مدیراج (فتح نگر) ، صفیحہ مومن (ونائک نگر) ، ایم اوما مہیشور (مہدی پٹنم) ، جی منیشا (آصف نگر) ، ہمیرہ احمدی (احمد نگر) ، عائشہ فرحین (ریڈ ہلز) ، ذکیہ انجم (ملے پلی) ، تنویر (صنعت نگر) ، ایس پربھاکر (رام گوپال پیٹ) ، جی سجنا (سعید آباد) ، محمد عادل پاشاہ (اکبر باغ) ، محمد فیصل حسان (چھاؤنی) ، میر حیدر علی (دبیر پورہ) ، مہ جبین (تالاب چنچلم) ، جی نگیش (اپو گوڑہ) ، پرمود ریڈی (جنگم میٹ ) ، گنیش راتھوڑ (فلک نما) ، احمد اسلم اللہ شریف (پرانا پل) ، شاہجہاں سلطانہ (گولکنڈہ) ، ساجدہ انجم (ٹولی چوکی) ، محمد عبدالفرحان (نانل نگر) ، وینو گوڑ (گڈی ملکاپور) اور دوسرے شامل ہیں۔