کانگریس ہمیشہ محنت کش طبقہ کے ساتھ

,

   

مئی ڈے تقریب میں اتم کمار ریڈی کی شرکت
حیدرآباد ۔ یکم مئی (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے آج حضور نگر میں مئی ڈے تقاریب میں حصہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر پرچم لہرایا اور ریاست کے تمام لیبرس اور مزدوروں کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ آج عالمی سطح پر مزدوروں کا دن منایا جاتا ہے ۔ ہر کسی کی ذمہ داری ہے کہ وہ مزدوروں کی بھلائی کی فکر کریں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محنت کش طبقہ کی بھلائی کے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے مسائل کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی۔ کانگریس ہمیشہ ہی محنت کش طبقہ کے ساتھ رہی ہے۔ مرکز میں یو پی اے حکومت نے مزدوروں کے حق میں کئی قوانین کو منظوری دی۔