کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کو پارسل مرکز کے طور پر فروغ دینے کا فیصلہ

   


جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے ارون کمار جین کا بیان
حیدرآباد۔22۔ڈسمبر(سیاست نیوز) مرکزی وزارت ریلوے نے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کو ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے پارسل کے مرکز کے طور پر فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کو پارسل کے مرکز کے طور پر فروغ دینے کے سلسلہ میں کئے جانے والے تمام اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور 15جنوری کو اس مرکز کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے ذمہ داروں نے بتایا کہ مرکزی وزارت ریلوے کی جانب سے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کو پارسل ہب کے طور پر فروغ دینے کے منصوبہ کے ساتھ ہی کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن میں سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ اسٹیشن کو ملک کے مختلف مقامات سے مربوط کرنے والی ٹرینوں کی تفصیلات سے مزین کرنے کے اقدامات کا آغاز کیا جاچکا تھا اور اب پارسل ہب کے آغاز کیلئے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن پوری طرح سے تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کو ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے پارسل ہب میں تبدیل کئے جانے کے فیصلہ کے بعد شہر حیدرآباد اورتلنگانہ کے صنعتی اداروں‘ تجارتی اداروں کے علاوہ ریلویز کو اس کا بھر پور فائدہ حاصل ہوگا۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے 22 بوگی پر مشتمل ٹرینوں کے ذریعہ پارسل خدمات کے آغاز کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور پارسل ویانس بھی ابھی جو چلائی جا رہی ہیںان میں اضافہ کیا جائے گا۔ہترو پارسل ویان کو دہلی سے مربوط کیا جائے گا اور سمپرک کرانتی ایکسپریس کے ذریعہ وہ دہلی پہنچے گی ۔ایکسپریس ٹرینس جو چلائی جاتی ہیں ان کو دیگر پارسل ویانس سے مربوط کیا جائے گا اور اس کا پارسل خدمات کو فائدہ پہنچنے کے علاوہ پولٹری صنعت‘ ڈیری صنعت کے علاوہ دیگر صنعتی اداروں کو فائدہ حاصل ہوگا۔جنرل منیجر ساتھ سنٹرل ریلوے مسٹر ارون کمار جین کے مطابق یومیہ دو تا تین پارسل سروس چلائی جائیں گی جو کہ ریلویز اور تجارتی سامان کی منتقلی کے ذریعہ سب کیلئے سودمند ثابت ہوگی۔ 15بوگی پر مشتمل ٹرین کو پارسل خدمات سے مربوط کرنے کا منصوبہ ہے جو کہ مستقبل میں 18 تک وسعت دینے کی حکمت عملی کے ساتھ شروع کی جائے گی ۔م

اور اسے 22 تک پہنچانے کے لئے 5کروڑ روپئے خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔