کاکتیہ نہر میں دو بھائی لاپتہ

   

حیدرآباد23مارچ(یو این آئی) ہنمکنڈہ کے قریب کاکتیہ نہر میں دوبھائی لاپتہ ہوگئے ۔کوتہ پلی کے ساکن نریش کے بیٹے 16سالہ ہرشت اور 9سالہ انویک، تیراکی کیلئے گئے تاہم نہر میں پانی کے شدید بہاو کے نتیجہ میں یہ دونوں بہہ گئے ۔ایک کپڑے دھونے والی خاتون نے ان کو بہتے دیکھا اور مقامی افراد کو اطلاع دی۔اگرچہ کہ رشتہ داروں نے ان کی تلاش کی تاہم ان کا کوئی بھی پتہ نہیں چل پایا۔