کتوں کا تنازعہ : دو خواتین میں لڑائی

   

برلن : جرمنی میں دو خواتین کے مابین پالتو کتوں کی تربیت کے موضوع پر شروع ہونے والی بحث باقاعدہ لڑائی کی شکل اختیار کر گئی۔ پولیس کے مطابق اس لڑائی میں ایک عورت نے دوسری عورت کو کاٹ لیا اور ان کے ’’کتے دیکھتے ہی رہ گئے۔‘‘پولیس نے پیر 27دسمبر کے روز بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ 24 دسمبر کو مشرقی جرمن ریاست تھیورنگیا کے چھوٹے سے شہر آئزیناخ میں پیش آیا۔ ایک 27سالہ خاتون اپنے پالتو کتے کے ساتھ ایک پارک میں سیر کر رہی تھی کہ اس نے دیکھا کہ ایک اکاون سالہ خاتون نے، جو خود بھی اپنے پالتو کتے کے ساتھ اسی پارک میں سیر کر رہی تھی، اپنے کتے کو پیٹنا شروع کر دیا۔اس پر نوجوان خاتون نے اپنے سے زیادہ عمر کی خاتون کو مخاطب کر کے اسے اپنے کتے کو پیٹنے سے روکنے کی کوشش کی تو دونوں خواتین کے مابین بحث شروع ہو گئی۔