کتہ گوڈم میں 17 ماؤیسٹوںنے ہتھیار ڈال دئے

   

حیدرآباد /30 مئی ( سیاست نیوز ) سی پی آئی ماوسٹ 17 کارکنوں نے کتہ گڈم ایس پی بی روہت راجو کے سامنے ہتھیار ڈال دئے اور افراد خاندان کے ساتھ پرامن زندگی گذارنے کا فیصلہ کیا ۔د و ایریا کمیٹی ممبرز چار پارٹی ممبروں اور ملٹی کیڈر کے شامل ہیں۔ ایس پی روہت راجو نے بتایا کہ اس سال 282 ماوسٹوں نے خود سپردگی کی ۔ ایس پی نے کہا کہ اگر دیہاتیوں کو اپنے علاقوں میںماؤنوازوں کی کوئی نقل و حرکت نظر آئی تو وہ فوراً پولیس کو اطلاع دیں ۔ حال میں ملوگو پولیس نے 20 ماؤنوازوں کو گرفتار کرلیا تھا ۔ش