کتہ گوڑم جنگلات میں پولیس کی تلاشی مہم ماؤنواز دھماکو مواد چھوڑکر فرار

   

حیدرآباد ۔ /11 مارچ (پی ٹی آئی) پولیس نے بھدرادری ۔ کتہ گوڑم ضلع میں سکیورٹی اہلکاروںکو دیکھ کر فرار ماؤنوازوں کا چھوڑا ہوا مواد پولیس نے ضبط کرلیا جس میں عصری دھماکو آلات ، کٹ بیاگس وغیرہ بھی شامل تھا ۔ پولیس کے مطابق پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ سے ممنوعہ ماؤنوازوں کی چار ٹیموں کی تلنگانہ کے اضلاع ملگ ، جیاشنکر بھوپلا پلی اور بھدرادری ۔ کتہ گوڑم میں داخلہ کی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے منگل کو یہ تلاشی مہم چلائی تھی ۔ پولیس کو آتا دیکھ کر سات ماؤنوازو فرار ہوگئے تھے ۔ پولیس نے اطراف کے علاقوں کو تلاش کیا جہاں عصری دھماکہ خیز مواد و آلات ، کٹ بیاگس ، پین ڈرائیوز ، سولار پیانلس اور انقلابی مواد دستیاب ہوا ۔ انہیں پکڑنے کیلئے پولیس کی تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی گئی ہے ۔