نئی دہلی۔دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے پیر کے روز ناریلا اور بوانا اسمبلی حلقہ جات میں روڈ شو کے دوران لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ برسراقتدار عام آدمی پارٹی(اے اے پی)کوبھاری مقدارمیں ووٹدیں لہذا وہ 2015کا اپنا ریکارڈ توڑ سکیں۔
مذکورہ اے اے پی نے 2015میں دہلی میں اسمبلی الیکشن میں 70میں سے 67سیٹوں پر جیت حاصل کرسکے اور 2020میں اس سے زیادہ کا نشانہ عبور کرنا ہے۔
روڈ شو میں شرکت کرنے والے سینکڑوں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کجریوال نے زوردیاکہ لوگ 8فبروری کے روز گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ دیں۔
کجریوال نے شدید سردی او ربوندا باندی کے باوجود روڈ شو میں شریک ہونے پر لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کجریوال نے کہاکہ”میں لوگوں سے پرزور انداز میں کہتاہوں کہ وہ 8فبروری کے روز وہ گھر کے باہر نکلیں اور اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔
عام آدمی پارٹی کے الیکشن نشان ”جھاڑو“پر بٹن دبائیں تاکہ ہمیں 2015کا ریکارڈ توڑنا ہے“۔سینکڑوں والینٹرس پلے کارڈس تھامے کجریوال کے روڈ شوشریک ہوئے پارٹی مہم کے گانے ”لگے رہو کجریوال“ پر رقصم کررہے تھے۔
ناریلا میں روڈ شو کے دوران ناریلاسے پارٹی کے رکن اسمبلی امیدوار شردچوہان بھی کجریوال میں شامل تھے۔
بوانا رکن اسمبلی امیدوار جئے بھگوان اپکار بھی باوانا اسمبلی حلقہ میں روڈ شو کے دوران کجریوال کے ساتھ تھے۔
بعدازاں رات میں کجریوال نے گاندھی نگر میں بھی ایک روڈ شو کیاتھا۔ دہلی میں 8فبروری کے روزرائے دہی ہونے والی ہے