اپنے پیغام میں کجریوال نے کانگریس کے روایتی حامیوں پر زوردیاکہ وہ اے اے پی کو ووٹ دیں اور کہاکہ یہ ”کانگریس کو ووٹ دینا اپنا ووٹ ناکارہ کرنا ہے“۔
احمدآباد۔ دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے جمعرات کے روز گجرات میں کانگریس حامیوں کے نام ایک ویڈیوپیغام ارسال کرتے ہوئے ان سے استفسار کیاکہ وہ اس پارٹی کو ووٹ نہ دیں کیونکہ وہ”اگلے ماہ ہونے والے انتخابات میں پانچ سیٹوں پر بھی جیت حاصل نہیں کررہی ہے“۔
مذکورہ کانگریس نے اس کے جواب میں اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کجریوال کی عام آدمی پارٹی(اے اے پی) کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی بی ٹیم قراردیا ہے۔
اپنے پیغام میں کجریوال نے کانگریس کے روایتی حامیوں پر زوردیاکہ وہ اے اے پی کو ووٹ دیں اور کہاکہ یہ ”کانگریس کو ووٹ دینا اپنا ووٹ ناکارہ کرنا ہے“۔
انہوں نے کہاکہ ”کانگریس کی ایک حکومت نہیں بن رہی ہے‘ اس الیکشن میں پانچ سے بھی کم سیٹ کانگریس کو ائیں گے۔ جہاں پر بھی کانگریس اراکین اسمبلی نے جیت حاصل کی ہے وہ بعد میں بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں“۔
کجریوال نے مزیدکہاکہ ”اگر آپ کا ووٹ اے اے پی کوجائے گاتو یقینا وہ حکومت بنائی گی۔ اس مرتبہ گجرات میں ایک بڑی تبدیلی ہونے والی ہے۔ اوپر والا ایک بڑ ا کرشمہ کرنے والا ہے۔ اوپر والے کی منشاء کے مطابق اس تبدیلی کا آپ حصہ بنیں۔
اے اے پی کو ووٹ دیں“۔ اس پر تیکھا ردعمل پیش کرتے ہوئے گجرات میں کانگریس کے انچارج اورراجستھان رکن اسمبلی راگھو شرما نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ کجریوال کی پارٹی ایک تنہا سیٹ پربھی جیت حاصل نہیں کریگی۔
شرما نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو میں کہاکہ ”میں اروند کجریوال کو چیالنج کرتاہوں کہ ان کی پارٹی ایک سیٹ پر بھی جیت حاصل نہیں کریگی۔ تم بی جے پی کی بی ٹیم ہو۔
میں چیالنج کرتاہو او راس کو لکھ کر بھی دوں گا کہ گجرات میں تمہیں ایک سیٹ پر بھی جیت نہیں ملے گی“۔اے اے پی اس بات کی کوشش کررہی ہے کہ گجرات میں جہاں 27سالوں سے بی جے پی حکومت ہے وہاں پر کلیدی اپوزیشن کے طور پر خود کوپیش کرسکیں۔
اپنے حالیہ انتخابی ریالیوں‘ روڈ شوز میں کجریوال نے بارہا لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کانگریس کو ووٹ نہ دیں۔ گجرات میں اسمبلی سیٹوں پر رائے دہی دو مراحل یکم ڈسمبر اور 5ڈسمبر کو مقرر ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی 8ڈسمبر کو کی جائے گی۔