کجریوال کا متوفی ڈاکٹر کی بیوی کو امدادی چیک حوالے

   

نئی دہلی: چیف منسٹر اروند کجریوال نے کوویڈ۔19 کی ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹر امت سنگھ دامیا کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہونے کے بعد ان کی بیوی منمیت النگ کو مالی امداد کے طور پر آج 10 لاکھ روپیے کا چیک سونپا۔ کجریوال نے کہاکہ ہم فرنٹ لائن ورکرس کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہیں۔ ہمیں ڈاکٹر دامیا کی خدمات پر بہت فخر ہے ۔ ہم ان کی زندگی واپس تو نہیں لا سکتے ، لیکن امید کرتا ہوں کہ اس مالی امداد سے ان کے اہل خانہ کو تھوڑی مدد مل جائے گی۔ یہ مالی امداد سی ایم ریلیف فنڈ سے منظور کی گئی ہے۔ کجریوال نے ڈاکٹر دامیا کی موت پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ ڈاکٹر سنگھ نے کورونا کے دوران مسلسل ڈیوٹی کی اور پوری لگن سے کورونا مریضوں کی خدمات کی۔