نئی دہلی۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے ہفتہ کے روز ہونے والے رائے دہی میں دہلی کے ووٹر س سے بھاری تعداد میں گھر وں سے نکل کر ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہاکہ آپ کے گھر کی طرح ہی ملک کی بھی ذمہ داری آپ لوگوں پر عائد ہے۔
ہندی میں پوسٹ کردہ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے زوردیا کہ وہ ووٹ کے لئے اپنے گھروں سے مردوں کو بھی ساتھ لے کر نکلیں۔
کجریوال نے کہاکہ”آپ ووٹ کے لئے ضرور جائیں۔ خواتین سے خاص اپیل۔ جس طرح آپ لوگ گھر کی ذمہ داری سنبھالتے ہیں‘ ملک او ردہلی کی بھی آپ پر ذمہ داری ہے۔ آپ تمام عورتیں گھر سے ووٹ کے لئے نکلیں اور ساتھ میں مردوں کو بھی لے کر جائیں۔ گھر کے مردوں سے اپنے حق رائے دہی کی اہمیت کے متعلق بات ضرور کریں“۔
ہفتہ کے روز صبح8بجے سے دہلی اسمبلی کی 70اسمبلی سیٹوں پر رائے دہی کی شروعات ہوگئی ہے۔
دہلی میں 10بجے تک 4.33فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ہے۔