کجریوال کی کار پر حملہ ، کوئی زخمی نہیں

   

نئی دہلی 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی کار پر آج مبینہ طور پر ہجوم نے حملہ کیا، دفتر وزیراعلیٰ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نریلا میں لاٹھیوں سے لیس افراد کے ہجوم نے حملہ کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ تقریباً 100 آدمیوں کے گروپ نے کجریوال کی روک کر اُس پر لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ یہ واقعہ تب پیش آیا جب کجریوال بیرون دہلی کے محلہ کے مقام کو جارہے تھیجہاں 25 غیر مجاز کالونیوں میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح مقرر تھا۔