کجریوال کے سورت میں ورڈ شو کے دوران اے اے پی او ربی جے پی کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی

,

   

سورت۔گجرات میں جہاں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں سورت میں دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال کے ایک روڈ شو کے دوران عام آدمی پارٹی(اے اے پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کارکنوں کے درمیان میں ہاتھا پائی کا ایک واقعہ پیش آیاہے۔

یہ واقعہ کاٹر گام محلہ میں اس وقت پیش آیا جب اس علاقے سے کجریوال کے روڈ شو کی گاڑیوں کاقافلہ گذ ررہا تھا اور بی جے پی ورکرس ”مودی‘ مودی“ کے نعرے لگارہے تھے۔ کجریوال کا دعوی ہے کے روڈ شو جب آگے بڑھ رہا تھا تو اس پرپتھر اؤ کیاگیاہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس(زون۔3)پیانکن پرمار نے کہاکہ کجریوال کو سی آر پی ایف کے ساتھ 4کیلو میٹرکے روڈ شو کے لئے زیڈ پلس سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ ”پرامن طریقے سے ریالی پاس ہوگئی۔

پتھر بازی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیاہے۔ پارٹی کارکنان کے درمیان میں ایک معمولی ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے مگر پولیس نے حالات پر قابو پالیاہے“۔

مذکورہ اے اے پی نیشنل کنونیر نے کہاکہ ”جب ہم آگے بڑھ رہے تھے‘ ان کے(نمایاں طور پر اشارہ بی جے پی کی طر ف تھا)کارکنان نے ہم پر پتھر پھینکے۔ میں سونچا رہاہوں کہ اگر وہ پچھلے 27سالوں میں کچھ کرتے ہوتے تو انہیں پتھر پھینکنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

میں انہیں بتاناچاہوں گہ کہ کجریوال ہی ہے جو انہیں مفت برقی‘ بچوں کو تعلیم اور پتھراؤں کے بجائے پھول پیش کرنا والاہے“۔کجریوال نے کہاکہ وہ یہاں پر غنڈہ گردی میں ملوث ہونے والا نہیں ایک اچھا معاشرہ بنانے آیاہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”عآپ شریفوں‘ حب الوطنوں اور ایماندار لوگوں کی پارٹی ہے۔ میں ایک تعلیم یافتہ شخص ہوں اور آپ کے لئے اسکول تعمیر کروں گا۔

اگر آپ لوگ دوسروں کے ساتھ بدسلوکی کرنا چاہتے ہیں تو ان کے ساتھ جائیں“۔ گجرات اسمبلی کی 182سیٹوں کے لئے یکم او ر5ڈسمبر کے روز رائے دہی کرائی جائے گی۔ ووٹوں کی گنتی اورنتائج کااعلان 8ڈسمبر کو کیاجائے گا۔