کرائسٹ چرچ سانحہ کے بارے میں نئے انکشافات

   

کرائسٹ چرچ،28مارچ (سید مجیب) گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر حملہ میں ملوث دہشت گرد کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آگئے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق مساجد حملہ میں ملوث برینٹن ٹیرنٹ نسل پرست دہشت گرد ہے ۔ تفتیش کی پرتیں کھلیں تواس کے حوالہ سے آسٹریا میں تحقیقات کے دوران کئی انکشافات سامنے آئے ہیں۔آسٹریا کی چانسلر سیبٹیئن کرز نے کہا کہ برینٹن ٹیرنٹ کا یوروپ کی انتہائی دائیں بازو کی تحریک ‘جینریشن آئیڈنٹٹی’ سے مالی تعلق تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریا میں تنظیم کے سربراہ مارٹن سیلنر نے 2018 میں برینٹن ٹیرنٹ نام کے شخص سے 1500 یورو کا عطیہ وصول کیا تھا۔آسٹرین چانسلر نے یہ بھی بتایا کہ ان کی حکومت انتہائی دائیں بازو کی اس تنظیم کو تحلیل کرنے پر غور کررہی ہے ۔واضح رہے نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں مذکورہ دہشت گرد کی فائرنگ سے 50 مسلمان شہید ہوگئے تھے ،جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔