کراچی : بیک وقت پیدا ہونے والے تمام بچوں کا انتقال

   

کراچی : کراچی کی ایک خاتون کے ہاں ایک ساتھ پیدا ہونے والے 6 بچے انتقال کرگئے۔ کراچی کے علاقہ کالا پل کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچے پیدا ہوئے تھے۔ تاہم ایک بچہ پیدائش سے پہلے ہی فوت ہوگیا جبکہ 5 بچوں کو این آئی سی میں داخل کیا گیا تاہم اب یہ افسوسناک خبر ہے کہ بقیہ 5 بچے بھی فوت ہوگئے۔ این آئی سی ایچ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ناصر کے مطابق جناح ہاسپٹل سے پانچوں کو این آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جو آج صبح انتقال کرگئے۔ ڈاکٹر ناصر نے کہاکہ بچوں کی پیدائش قبل ازوقت ہوئی تھی اور ان کا وزن آدھا کیلو سے بھی کم تھا۔