کراچی میںگرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش

   

کراچی : کراچی میں بارش سے قبل حبس کی کیفیت تھی تاہم جہاں جہاں بارش ہوتی گئی وہاں موسم خوش گوار ہوتا چلا گیا۔کراچی میں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، بفر زون، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، لیاقت آباد، سہراب گوٹھ، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، اختر کالونی، کشمیر کالونی، ڈیفنس ویو، پی ای سی ایچ ایس سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔گلشنِ اقبال میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ہی آسمانی بجلی کا خوفناک دھماکا بھی سنائی دیا۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں دوپہر کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق معتدل شدت کا مون سون سسٹم سندھ میں داخل ہو رہا ہے، اس سسٹم کے زیرِ اثر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں معتدل اور کہیں کہیں تیز بارش متوقع ہے۔اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں آج اور کل بارش ہونے کا امکان ہے، بارش سے پہلے آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 5 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں جنوب مغرب سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔دوسری جانب کراچی سے متصل بلوچستان کے شہر حب اور اس کے گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار جاری ہے، بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔