کراچی کیلئے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

   

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے دورہ کراچی میں شہر قائد کیلئے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کردیا۔وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں ان کی صدارت میں کراچی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزراء اسد عمر، شبلی فراز، علی زیدی اور امین الحق بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کراچی کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کریں گے۔ پاک فوج کا اس میں بہت اہم کردار ہے، کراچی پیکج پر وفاق اور سندھ حکومت مل کر عمل درآمد کریں گے جس کے تحت شہریوں کو پینے کا پانی ملے گا، نالوں کی صفائی ہوگی، بے گھر ہونے والے افراد کی آباد کاری ہوگی۔