کرتاپور میں پاکستان کی طرف سے انڈین ایرفورس کے بم کی نمائش

   

کرتارپور 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرتارپور راہداری کے افتتاح سے قبل پاکستانی حکام نے دربار صاحب گردوارہ کے قریب ایک نمائش کا اہتمام کیا جس میں ایک بم بھی رکھا گیا ہے اور یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1971 ء میں انڈین ایرفورس نے سکھوں کے مقدس مقام پر یہ بم گرایا تھا۔ اس بم کو کانچ کے شوکیس میں رکھا گیا ہے۔ بم کے قریب یہ عبارت پڑھی گئی کہ اے آئی ایف نے (سکھ) عبادت گاہ کو تباہ کرنے کے لئے یہ بم گرایا تھا۔