کرسمس کے موقع پر گورنر، چیف منسٹر اور دیگر قائدین کی مبارکباد

   

حیدرآباد 22 ڈسمبر (این ایس ایس) کرسمس کے موقع پر تلنگانہ کی گورنر تمل سائی سوندرا راجن، چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ریاست کی عیسائی برادری کو مبارکباد دی ہے۔ گورنر نے اپنے پیغام مبارکباد میں کہاکہ ’کرسمس کا تہوار یسوع مسیح کی پیدائش کے پُرمسرت موقع کو یاد دلاتا ہے۔ یہ دراصل محبت، اُخوت و صلہ رحمی کے رشتوں کی تجدید کا موقع بھی ہے۔ جس کی تعلیم یسوع مسیح نے دی تھی۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کہاکہ حضرت یسوع مسیح کی پیدائش کا تہوار ساری دنیا میں پُرمسرت ماحول میں منایا جاتا ہے۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اتم کمار ریڈیاور دوسروں نے بھی عوام کو کرسمس کی مبارکباد دی۔