کرشمہ: مسافر طیارہ دریا میں اتر گیا، 143 افراد محفوظ

,

   

جیکسن ولے (امریکہ) ۔4 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) کیوبا سے شمالی فلوریڈا کی جانب پرواز کرنے والا ایک مسافر طیارہ گزشتہ شب دریائے سینٹ جونز میں اتر گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس طیارے میں سفر کرنے والے 136 مسافروں کے ساتھ ایئر لائن عملے کے سات افراد محفوظ ہیں۔ اس واقعے میں کسی مسافر کو سنگین چوٹ نہیں آئی ۔ جیکسن وِلے کی پولیس کے مطابق گوانتانامو بے سے پرواز کرنے والے بوئنگ 737 طیارے کے تمام مسافر محفوظ ہیں تاہم اکیس افراد کو معمولی چوٹیں لگنے کی وجہ سے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس طیارے کے مسافروں میں سویلینز کے ساتھ ساتھ فوجی بھی شامل تھے۔