کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس

   

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس آج حیدرآباد میں منعقد ہوا جس میں تلنگانہ کے آبپاشی عہدیداروں نے دریائے کرشنا کے پانی پر ریاست کی حصہ داری پر اپنے موقف سے واقف کروایا۔ دریائے کرشنا کے پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر دونوں ریاستوں کے درمیان جاری تنازعہ کی یکسوئی کے لئے کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ مساعی کررہا ہے۔ بورڈ نے تلگو ریاستوں کے موقف کی سماعت کی ہے۔ ریور مینجمنٹ بورڈ تلگو ریاستوں کی جانب سے پانی کے استعمال کی تفصیلات حاصل کررہا ہے۔1
تلنگانہ کو شکایت ہے کہ پانی کے استعمال کے سلسلہ میں آندھراپردیش نے گزشتہ 10 برسوں میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ 1