کرشنا ضلع کے کسان کو کے سی آر کا فون

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آندھرا پردیش کرشنا ضلع کے کسان سے فون پر بات کرکے حیرت زدہ کردیا۔ یو پرساد راؤ نامی کسان سے بات کرتے ہوئے چیف منسٹر نے زراعت سے متعلق اُمور اور اُن کے تجربات حاصل کئے۔ 4 دہوں سے پرساد راؤ زراعت سے وابستہ ہیں اور اُن کے تجربات سے استفادہ کیلئے کے سی آر نے لنچ پر مدعو کیا۔ تقریباً 10 منٹ تک کسان سے بات ہوئی جس میں فصلوں پر خرچ اور آمدنی پر بات چیت کی گئی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ آئندہ دو دنوں میں کار روانہ کرکے انہیں حیدرآباد بلائیں گے۔ پرساد راؤ نے میڈیا کو بتایا کہ کے سی آر نے اُن سے کاشتکاری طریقہ کار اور جانوروں کی نشوونما پر تبادلہ خیال کیا۔