ذرائع کا کہناہے کہ اعلی کمان نے پہلے ہی ریاستی صدر کی حیثیت سے سابق قومی جنرل سکریٹری سی ٹی روی کے انتخاب کا فیصلہ کرلیاہے۔
بنگلورو۔بی جے پی کی اعلی کمان نے کرناٹک میں لیڈرآف اپوزیشن(ایل اوپی)او ریاستی صدر کے عہدوں پرتقرر کافیصلہ کرلیاہے۔ ریاست میں مذکورہ تقررات میں کافی دیر ہوگئی ہے اوربرسراقتدار کانگریس لیڈران مذکورہ عدم تقرر پربی جے پی کوتنقید وں کانشانہ بنارہے ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ اعلی کمان نے پہلے ہی ریاستی صدر کی حیثیت سے سابق قومی جنرل سکریٹری سی ٹی روی کے انتخاب کا فیصلہ کرلیاہے۔
موجودہ ریاستی صدر نالین کمار کتیل کی معیاد جنوری میں ختم ہوگئی تھی۔ تاہم اسمبلی انتخابات کی وجہہ سے وہ اپنے عہدے پر برقرار رہے تھے۔
حال ہی میں روی نے سابق چیف منسٹر بی ایس یدوراپا کے مکان پر جاکران کا اشیرواد لیا اوردہلی روانہ ہونے کی تیاری میں ہیں۔
مجوزہ لوک سبھا انتخابات کے پس منظر میں پارٹی کی جانب سے بہت جلداعلان کی توقع کی جارہی ہیایک مرتبہ ریاستی صدر کا تقریر ہوجائے تو مذکوہر پارٹی اسمبلی اورکونسل میں اپوزیشن لیڈر کابھی تقرر کرلے گی۔
ذرائع کا کہناہے کہ پارٹی کرناک میں سابق چیف منسٹربسوراج بومائی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کریگی۔
پارٹی نے اس پوسٹ کے لئے ایک کٹر ہندوتوا پیروکار بی جے پی رکن اسمبلی اور سابق ویر وی سنیل کمار کی امیدواروں کو بھی قبول کیاہے۔
اعلی کمان ریاستی جنرل سکریٹری کا عہدہ رکن اسمبلی اور یدوراپاکے بیٹے بی وائی وجیندر کودینے پر غور کررہی ہے۔
انہوں نے دہلی جاکر یونین ہومنسٹر امیت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے بھی ملاقات کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی بی جے پی رکن اسمبلی بسوانا گواء پٹیل یاتنال کو بھی اہم ذمہ داری تفویض کرنے پرغور کررہی ہے۔