کرناٹک۔ دلت کالونی میں داخلے سے ہندو جلوس کاانکار

,

   

کرناٹک کے تمکور ضلع میں ذات پات کے امتیازی کا ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مذہبی جلوس کو مبینہ طو رپر بھگوان کے ’ناپاک‘ ہوجانے کا حوالہ دیتے ہوئے دلت کالونی میں لے جانے سے انکار کردیاگیاہے۔


یہ واقعہ ہونسیگاٹا کے تپا تور شہر میں پیش آیا جب گاؤں والے ایک جلوس نکال رہے تھے۔ مسائل اس وقت پیدا ہوا جب وہ ایک دلت کالونی کے قریب پہنچے۔

انہیں اس کالونی میں داخل ہونے میں ہچکچاہٹ اس خوف میں محسوس ہوئی ہے کہ ان کے بھگوان”ناپاک“ ہوجائیں گے۔

اسی وقت میں بعض دلتوں جلوس سے درخواست کی ہے کہ وہ لکشمی دیوی مندر میں ائیں اور رسومات انجام دیں۔ تاہم ان کی یہ درخواست سرے سے لوگوں نے ان لوگوں نے مسترد کردی جنھوں نے جلوس نکالا تھا اور اپنے گاؤں واپس لوٹ گئے۔

شرمندگی کا شکار دلتوں نے تپا تور تحصلیدار میں نونا وینکارا پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت گاؤں والوں کے خلاف درج کرائی دعوی کیاکہ مذہبی مساوات کے معاملے میں ان کے خلاف امتیاز ی سلوک کیاگیاہے۔