کرناٹک۔ کانگریس نے اپنی افیشل ویب سائیڈ کی نقالی کے خلافگ شکایت درج کرائی

,

   

ریاستی کانگریس کی افیشل ویب سائیڈ کے نام پر چلائی جانے والے مذکورہ پورٹل کو میڈ نائٹ ڈیجیٹل پرائیوٹ لمٹیڈ چلاتا ہے جو مانا جارہا ہے کہ گجرات کے باہر سے چلائے جانے والے ایک ڈیجیٹل مارکٹنگ پلیٹ فارم ہے۔


بنگلورو۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی(کے پی سی سی) نے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں نامعلوم شرپسندوں کے خلاف ایک شکایت درج کرائی ہے جنھوں نے کانگریس پارٹی کی افیشل ویب سائیڈ کی نقل پر مشتمل ایک ویب سائیڈ تشکیل دی ہے۔

شکایت میں کہاگیاہے کہ اس فرضی ویب سائیڈ کے ذریعہ جھوٹے اور توہین آمیز پیغامات گشت کرائے جارہے ہیں۔کانگریس کا کہنا ہے کہ”غیرمجاز“ ویب سائیڈ غلط‘ ہتک عزت‘ نقصادہ معلومات پھیلارہی ہے جس سے کے پی سی سی کی شبہہ خراب ہورہی ہے۔

ریاستی کانگریس کی افیشل ویب سائیڈ کے نام پر چلائی جانے والے مذکورہ پورٹل کو میڈ نائٹ ڈیجیٹل پرائیوٹ لمٹیڈ چلاتا ہے جو مانا جارہا ہے کہ گجرات کے باہر سے چلائے جانے والے ایک ڈیجیٹل مارکٹنگ پلیٹ فارم ہے۔

شکایت میں کہاگیاہے کہ یہ ویب سائیڈ پارٹی کی وقار اورشبہہ دونوں کو شدید متاثر کررہی ہے اوراس کے علاوہ پارٹی قائدین کے متعلق عوام میں الجھن پیدا ہورہی ہے۔ اس میں کہاگیاہے کہ ویب سائیڈ پارٹی کی طرف سے تسلیم شدہ نہیں ہے او راس کا افیشل نام اور ایڈریس او رکانگریس کا لوگ اس کی بغیراجازت کے استعمال کیاجارہا ہے۔

شکایت میں کہاگیا ہے کہ ”ویب سائیڈ پر شائع ہونے والے مواد جھوٹا اور ہتک آمیز ہے اور اس کامقصدپارٹی اور اس کے قائدین کی شبہہ کو خراب کرنا ہے۔

ائی پی سی کی دفعہ 499کے تحت ایک جرم ہے جو ہتک عزت اورغلط معلومات پھیلانے کی دفعہ 505سے متعلق ہے۔میری آپ سے درخواست ہے کہ ان شر پسندوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے جنہوں نے ناجائزویب سائیڈ بنائی ہے اور غلط موادپھیلارہے ہیں“۔

سینئر ایڈوکیٹ اورچیرمن لیگل ہیومن رائٹس او رآر ٹی ائی ڈپارٹمنٹ اے ایس پوناننا نے کہاکہ ”اس ویب سائیڈ کو فوری بند کردینا چاہئے‘ او رجو لوگ اس کے پس پردہ ہیں ان کی شناخت کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایاجائے“۔