کرناٹک۔ ہبلی میں عید گاہ میدان پر گنیش مورتی بیٹھائی گئی

,

   

کرناٹک ہائی کورٹ نے انجمن اسلام کی جانب سے دائرکردہ درخواست کو مسترد کیا اورانتظامیہ کے فیصلے میں مداخلت سے بھی انکار کیاہے۔
ہبلی۔ انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ میدان میں گنیش چتروتی تقاریب کی اجازت کے فیصلے کے بعد کرناٹک ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے روز ہبلی دھارواڑ میں عید گاہ میدان میں بھگوان گنیش کی مورتی نصب کردی گئی ہے۔

منگل کی رات دیر گئے کرناٹک ہائی کورٹ نے سنوائی کی‘اورعید گاہ میدان میں گنیش چتروتی کی منظوری کے متعلق انتظامیہ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

کرناٹک ہائی کورٹ نے انجمن اسلام کی جانب سے دائرکردہ درخواست کو مسترد کیا اورانتظامیہ کے فیصلے میں مداخلت سے بھی انکار کیاہے۔ہائی کے پچھلی رات میں سنائے گئے فیصلے کے بعد صبح میں تیاریوں کا آغاز کردیاگیاتھا اورگنیش مورتی نصب کردی گئی ہے

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے رانی چنا ماں میدان گجا نند اتسوس مہا منڈال کے گوردھن راؤ نے کہاکہ اگلے تین دنوں تک روایتی اندازمیں پوجا پاٹ کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا
راؤ نے کہاکہ ”تین دنوں تک پوجا چلتی رہے گی اور ہم میونسپل کارپوریشن کی ہدایت کے مطابق تین دنوں تک جشن منائیں گے۔ ہم ان ہدایتوں پر عمل کریں گے جو ہمیں دی گئی ہیں“۔
رانی چناماں میدا ن میونسپل کارپوریشن کا ہونے کا حوالے دیتے ہوئے مذکورہ کنونیر نے کہاکہ انہوں نے تقاریب منانے کی اجازت پر مشتمل ایک درخواست ہم نے دی تھی۔
انہوں نے اس سے قبل صبح میں کہا کہ”رانی چناماں میدان میونسپل کارپوریشن کا ہے‘ لہذا ہم نے سمیتی مہامنڈل کی جانب سے یہ درخواست کی کہ گن پتی اتسو یہاں پر منانے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ ہم ادھی گھنٹے کے اندر گن پتی مورتی نصب کردیں گے“۔

درایں اثناء رات دیر گئے کی سنوائی میں جسٹس اشوک ایس کینگی کرناٹک ہائی کورٹ نے انجمن اسلام کی جانب سے دائرکردہ درخواست کو مسترد کیا اورانتظامیہ کے فیصلے میں مداخلت سے بھی انکار کیاہے۔

عدالت نے نوٹ کیاکہ تنازعہ کی زمین جواب دہندگان کی ملکیت ہے اور وہاں وہ باقاعدہ سرگرمیاں کررہے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ درخواست گذار کی جانب سے مانگی گئی عبوری راحت کا استدلال میرٹ کے لائق نہیں ہے اور اسے مسترد کردیاجاتا ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے یہ بھی کہاکہ درخواست گذار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ عبوری احکامات کے فوائد کے لئے مجاز نہیں ہے۔

مذکورہ جائیداد پر بعض ہندو تنظیموں کی جانب سے گنیش مورتی نصب کرنے اور ثقافتی سرگرمیاں منعقد کرنے کی اجازت پرمشتمل درخواست دائر کی گئی تھی۔
دھارواڑ میونسپل کمشنر کو انجمن اسلام کی جانب سے کرناٹک ہائی کورٹ میں چیالنج کیاگیاتھا۔ اس سے قبل دن میں صدر جمہوریہ ہند دروپڈی مارمو نے ملک کے شہریوں کو گنیش چتروتی کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اپنی مبارکباد کا پیغام ٹوئٹ کے ذریعہ دیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ٹوئٹر کے ذریعہ ہندوستان کی عوام کو گنیش تہوار کے آغاز پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ملک بھر میں ہر سال گنیش چتروتی منائی جاتی ہے مگر پچھلے دوسالوں سے کویڈ 19کے سبب اس تہوار پربھی تحدیدات عائد کردئے گئے تھے مگر 2022میں اس کی دوبارہ شروعا ت ہورہی ہے۔