کرناٹک اسمبلی الیکشن: ووٹوں کی آج گنتی

,

   

بنگلورو : کرناٹک اسمبلی کیلئے 10 مئی کو منعقدہ پولنگ کے ووٹوں کی ہفتہ 13 مئی کو گنتی کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔صبح 8 بجے ریاست بھر کے 36 مراکز پر گنتی شروع ہوگی۔ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مسابقت دیکھنے میں آئی ہے۔ جے ڈی (ایس) تیسری اہم پارٹی ہے ۔ اوپنین اور اگزٹ پولس نے کانگریس جیت کی پیش قیاسی کی ہے۔