کرناٹک اسمبلی ممبران نااہلی کیس: جج نے سماعت سے خود کو الگ کرلیا

   

نئی دہلی، 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے جج ایم ایم شنتن گودور نے کرناٹک کے17 نااہل ممبران اسمبلی کی درخواستوں کی سماعت سے منگل کو خود کو الگ کر لیا۔ان نااہل ممبران اسمبلی کی عرضیاں جسٹس این ڈی رمن اور جسٹس شنتن گودور کی بنچ کے سامنے سماعت کیلئے درج تھی۔ جیسے ہی سماعت شروع ہوئی جسٹس شنتن گودور نے خود کو اس سے یہ کہتے ہوئے الگ کر لیا کہ وہ کرناٹک سے ہیں اس لئے وہ سماعت کا حصہ نہیں رہنا چاہتے ہیں۔