ریاست کے 84,119پولیس افسران کو تعینات کیاگیا ہے او رباقی پڑوسی ریاستوں سے طلب کئے گئے ہیں
بنگلورو۔ کرناٹک اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے ریاست میں 10مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے انتظامات کو وسعت دیدی ہے۔ کوئی بھی ناخوش گوار واقعہ کو پیش آنے سے روکنے کے لئے مذکورہ کمیشن نے ریاست بھر میں 1.56لاکھ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیاہے۔
ریاست کے 84,119پولیس افسران کو تعینات کیاگیا ہے او رباقی پڑوسی ریاستوں سے طلب کئے گئے ہیں۔
ایک بیان کے مطابق304ڈپٹی سپریڈنٹس برائے پولیس(ڈپٹی ایس پی)‘991انسپکٹران‘ 20,061سب انسپکٹران‘ اور 650سنٹرل آرمٹ پولیس فورسیس (سی اے پی ایف)کی کمپنیوں کو ریاست میں رائے دہی کے دن تعینات کیا گیا ہے۔
سی اے پی ایف کی 650کمپنیوں کے بشمول سنٹرل ریزو پولیس فورس سے 101‘ بارڈر سکیورٹی فورس(108)‘ سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس(75)‘انڈو تبتن سرحد پولیس۰ 70)‘ شاستر سیما بل (75)‘ ریلوے پروٹکشن فورس(35) اور186برائے خصوصی مصلح پولیس کی کمپنیوں کو تعینات کیاگیاہے۔
بنگلور میں 16,000پولیس اہلکاروں کو انتخابی خدمات کی انجام دہی کے لئے تعینات کیاگیاہے۔ ان کی تعیناتی 7916پولیس بوتھوں اور 1907زیادہ حساس پولنگ بوتھوں پر ہے۔