کرناٹک بی جے پی ٹیپو سلطان کی شروع کی گئی رسم”سلام آرتی‘‘ کانام تبدیل کردیا

,

   

اس وقت کے میسور کے بادشاہ یہ رسم مشہور منادر برائے پوتور‘ سبرامنیا‘ کولور‘ میلکوٹے میں کراتے تھے۔
بنگلورو۔مذکورہ کرناٹک کی بی جے پی نے فیصلہ کیاہے کہ ریاست میں میسور کے حکمران ٹیپو سلطان شروع کی گئی ’سلام آرتی‘ کی رسم کا نام تبدیل کردیاگیاہے۔

صدیوں پرانی اس رسم کی تبدیلی کا اعلان کرناٹک دھرمیکا پریشد نے کیاہے جو محکمہ ہند و مذاہبی ادارے اور خیراتی انڈومنٹ کے تحت آتا ہے ممکن ہے اس فیصلے سے ریاست میں کھڑا ہو۔

میسور کے حکمران ٹیپو سلطان کے وقت کے دوران ”سلام آرتی“ کی شروعات عمل میں ائی تھی۔ٹیپو نے اپنی ریاست کی فلاح وبہبود کے لئے عبادت کروائی۔ انگریزوں سے جنگ میں ٹیپو کی موت کے بعد بھی یہ رسم ہندو منادر میں جاری رہتی تھی۔

پریشد کے رکن کیشیکوٹی سوریانارائن بھٹ نے کہاکہ یہ رسم ریاستی انتظامیہ کی فلاح وبہبودکے لئے کی جاتی تھی۔ اب یہ لوگوں کی فلاح وبہبودکے لیے ہوگی۔اب اس رسم کو”نمسکار“ کانام دیاجائے گا۔

اس وقت کے میسور کے بادشاہ یہ رسم مشہور منادر برائے پوتور‘ سبرامنیا‘ کولور‘ میلکوٹے میں کراتے تھے۔ہندو تنظیموں کے مطابق ”سلام آرتی“ غلامی کا نشان اورتسلط قائم کرنے مشق ہے۔

انہوں نے رسم ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔تاہم دانشواروں کا دعوی ہے کہ یہ روایت ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان بندھن اوراہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے او راسے عظیم روایت کے طور پر جاری رکھنا چاہئے۔